ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر

ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر

فیصل آباد

ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر فیصل آباد ملحقه مرکزی جامع مسجد گول میں انٹر نیشنل ختم نبوت اکیڈمی کے زیر اہتمام قائم کیا گیا ہے۔ اس کا سنگ بنیاد شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کے خلیفہ مجاز فضيلة الشيخ حضرت مولانا عبد الحفیظ مکی نے مورخہ 4 ستمبر 2015 میں رکھا۔ ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں ختم نبوت کورسز کروائے جاتے ہیں جس میں دینی مدارس کے طلباء کے علاوہ اسکول، کالجز، یونیورسٹیز کے طلباء شریک ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس سنٹر میں خلفائے راشدین کے ایام، ازواج مطہرات، صحابہ واہل بیت کے فضائل و مناقب پر سیمینارز منعقد کئے جاتے ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کو درپیش مسائل پر علماء کے مشاورتی اجلاس بھی منعقد کئے جاتے ہیں ۔ متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کی تشکیل میں اس سنٹر کا نمایاں کردار رہا ہے۔ استحکام پاکستان، حج تربیتی نشست ، شجر کاری مہم ، انسداد سودسیمینار سمیت ملک کو در پیش مسائل پر سیمینارز، ختم نبوت کورسز کروائے جاتے ہیں۔

ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر

لاہور

بیاد: حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمی " ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہور کا 14 مارچ 2023 کو افتتاح کیا گیا۔ ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیز کے طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلباء کو ختم نبوت کورسز کروائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ عصر حاضر کے مسائل اور ان کا حل اس موضوع پر بھی علماء کے مشاورتی اجلاس کے ساتھ ساتھ دینی علمی وفکری امور پر کانفرنسز، سیمینارز منعقد ہوتے ہیں۔

Choose Your Color