جامعہ قاسمیہ آف کامرس اینڈ سائنس فاروومین
قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز فار ویمن ایشیا کی سب سے بڑی کالونی غلام محمد آباد کے وسط میں قائم ہے ۔ یہاں پر جدید تقاضوں کے مطابق دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم کے زیور سے بچیوں کو آراستہ کیا جاتا ہے۔ خواتین کی تعلیم کے حوالے سے یہ ایک مثالی تعلیمی ادارہ ہے۔ اس کا افتتاح کمشنر فیصل آباد طاہر حسین نے مورخہ 10 مئی 2011 کو کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ اور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد آفتاب احمد چیمہ، ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق ، علماء، مشائخ اور سیاسی و سماجی شخصیات موجود تھیں ۔ خواتین کی تعلیم دور حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔ جس کو پورا کرنے کیلئے اس ادارے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ قاسمیہ کالج کی خوبصورت طرز تعمیر منفرد ہے ۔ اسلامی تقاضوں کے عین مطابق ہے۔ قابل با صلاحیت تربیت یافتہ خواتین اساتذہ ، جدید فرنیچر سے مزین خوشنما آرام دہ کلاس روم، جدید لائبری اور کمپیوٹر و سائنس لیب موجود ہے۔ محکمہ تعلیم حکومت پنجاب سے منظور شدہ ، جی سی یونیورسٹی اور ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد سے الحاق شدہ ہے۔ قاسمیہ کالج میں قرآن مجید ترجمہ وتفسیر کلاس، کمپیوٹر کورس، انگلش لینگو حج کورس کے علاوہ دیگر کلاسز میں بورڈ آف فیصل آباد اور جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے نصاب کے مطابق I.Com,I.C.S,F.A, F.A(IT) F.Sc(Pre Medical, Pre Eng), ADA, ADS, B.S (IT), B.S (Comp, Science), B.S (Islamic Studies), (B. (English), B.S (Psichology), B.S (Education طالبات کو اعلیٰ معیاری تعلیم فراہم کی جارہی ہے۔