جامع قاسمیہ

جامع

قاسمیہ

جامعہ قاسمیہ غلام محمد آباد فیصل آباد ملک کی عظیم معیاری دینی تعلیمی درس گاہ ہے۔اس کا سنگ بنیاد1960 میں حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمی و دیگر علماء اور مشائخ نے اپنے دست ہائے مبارکہ سے رکھا۔ حکومت پاکستان کے قانون کے مطابق با قاعدہ 1860 ایکٹ کے تحت یہ ادارہ رجسٹرڈ ہے۔ حکومت پنجاب کے منظور شدہ ادارہ سے سالانہ با قاعدہ اس کا آڈٹ کرایا جاتا ہے۔ اب تک الحمد للہ ہزاروں طلباء وسینکڑوں طالبات درس نظامی اور حفظ قرآن کی دولت سے اپنے سینوں کو منور کر چکے ہیں اور ہزاروں طلباء شعبہ درس نظامی سے فارغ ہو کر اندرون و بیرون ممالک میں دینی و تعلیمی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اس وقت جامعہ میں ٹوٹل 500 طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں۔ ہاسٹل میں مقی طلباء کی تعداد 200 ہے جن کے قیام وطعام ، کتابوں اور میڈیسن کا انتظام و دیگر ضروریات کو اہل خیر کے تعاون سے جامعہ کی طرف سے پورا کیا جاتا ہے۔

Choose Your Color