تعارف

تعارف

خطیب اسلام حضرت مولانا محمد ضیا القاسمی پاکستان کے ہر دل عزیز، بے باک اور نڈر خطیب تھے جن کی خطابت کے زمزمے جب سرحد پار پہنچے تو انہیں خطیب یورپ وایشیا" کے لقب سے ملقب کیا گیا۔ جو آخر کار ان کے نام کا لازمی جزو بن کے رہ گیا۔ حضرت مولانا محمد ضیا القائمی 1937ء میں صوبہ پنجاب کے بھارتی حصہ کی مسلمان ریاست "مالیر کوٹلہ " میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد گرامی قدر کا نام "مولانا عبد الرحیم “ ہے جو اپنے وقت کے اللہ کے ولی اور بہت بلند پایہ کے عالم دین تھے۔ والدین نے اپنے اس ہونہار بیٹے کا نام محمد رکھا۔ اساتذہ کرام نے اپنے اس لائق وفائق شاگرد سے محبت کرتے ہوئے "ضیاء القاسمی" کا اضافہ کر دیا جامعہ قاسم العلوم ملتان سے سند فراغت پائی تو حضرت مولا نا محمد قاسم نانوتوی اور مادر علمی کی مناسبت سے " محمد ضیاء القاسمی " نام رکھ دیا گیا۔ جس کے بعد آپ دنیا بھر میں "محمد ضیاء القاسمی " بن کے چمکے اور چھا گئے۔ حضرت مولانامحمد ضیاء القاسمی نے اپنی تعلیم کی ابتداء مدرسہ جامعہ اشاعت العلوم فیصل آباد سے کی۔ بعد ازاں جامعہ رشیدیہ ساہیوال سے بھی کسب فیض حاصل کیا اور بالآخر ملتان میں مدرسہ جامعہ قاسم العلوم سے دورۂ حدیث شریف کی تکمیل کی۔ تحصیل علم کے بعد دیوبند کا سفر کیا شیخ العرب والنجم حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی کی خدمت میں حاضری دی۔ درس بخاری و ترمذی شریف کی سماعت بھی حضرت کی خدمت میں رہ کر حاصل کی۔ درس سننے کے ناطے ایک طرح کی نسبت تلمذ حاصل ہے۔ ایک ہفتہ حضرت مدنی” کی صحبت میں رہے اور حضرت کے دست حق پر بیعت کی۔ آپ نے فیصل آباد میں 1960ء میں اس وقت گول جامع مسجد کی بنیاد رکھی جب فیصل آبادا اپنے سابقہ نام لائل پور" سے مشہور تھا ۔ 1976ء میں امام کعبہ الشیخ عبداللہ ابن سبیل پاکستان کے دورے پر تشریف لائے تو امام کعبہ سے مسجد کا جدید سنگ بنیادرکھوایا۔ آپ نے زندگی بھر اس مسجد میں تو حید وسنت کی ایسی سریلی اور رسیلی آواز بلند کی کہ جس نے بلاشبہ ہزاروں افراد کے دلوں کی دنیا بدل کے رکھ دی۔ چنانچہ علوم نبوت کی نشر واشاعت کی غرض سے ایک دینی ادارہ جامعہ قاسمیہ کی بنیاد 1960ء میں رکھی۔ مستقبل میں جامعہ قاسمیہ نے عروج حاصل کیا اور پاکستان کے تعلیمی اداروں میں منفر د نظر آنے لگا۔ جامعہ میں درجہ اولیٰ سے لے کر دورہ حدیث شریف تک و دیگر شعبے بھی برق رفتاری کے ساتھ اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ حضرت مولانا محمد ضیاء القائمی نے تحریک تحفظ ختم نبوت تحریک نظام مصطفی ، مرکزی مجلس عمل تحیا ختم نبوت حظیم اہل سنت پاکستان سواد اعظم اہل سنت پاکستان، جمعیت علماء اسلام پاکستان تحریک دفاع صحابہ پاکستان، انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ ہلی یکجہتی کونسل پاکستان میں اس قدر متحرک، پر جوش اور فعال کردار ادا کیا کہ ان تحریکوں کی تاریخ مرتب کرنے والا حضرت مولانا محمد ضاء القاسمی ” کو فراموش نہیں کر سکتا ۔

1999ء میں جب اس وقت کے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے وزیر اعظم علاء کمیٹی " قائم کی تو آپ کو بھی اس کا رکن منتخب کیا گیا۔ پاکستان کے آئینی ادارہ اسلامی نظریاتی کونسل میں تین مرتبہ رکن رہے اور پاکستان کے اسلامی قوانین کی ترتیب و تشکیل میں بھی آپ کا نمایاں کردار شامل ہے۔ حضرت مولانا محمد ضیا القائمی نے اپنی لا جواب علمی اور نظریہ ساز خطبات کو اپنی زندگی ہی میں پانچ مجلدات میں شائع کیا جبکہ چھٹی جلد لکھ رہے تھے شائع ہونے سے قبل ہی اللہ تعالی کے حضور پیش ہو گئے۔ اب یہ چھٹی جلد پانچھ میں جلد میں شامل کر دی گئی ہے۔ جبکہ ساتویں جلد میں حضرت یوسف علیہ السلام کی قرآنی سیرت و کردار پر یعنی ان خطبات کو شامل کیا گیا ہے جو آپ نے اپنی حیات کے کم و بیش اکیس خطبات جمعتہ المبارک میں بیان فرمائے تھے۔ خطبات کا یہ رفیع المرتبت ذخیرہ برصغیر پاک و ہند کے اہل علم کو متواتر سیراب کر رہا ہے اور بار بار اس کے اڈیشنز چھپ کر منصہ شہود پر آرہے ہیں اور حضرت کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ عالم اسلام سے تعظیم علمی مرکز دار العلوم دیو بند کے مکتبہ نے بھی حضرت کی اجازت سے خطبات قاسمی شائع کی ہے جس سے ہندوستان کے مدارس عربیہ کے طلباء اور خطباء خوب مستفید ہورہے ہیں۔

حضرت مولانا محمد ضیا القاسمی پاکستان کی وزارت تعلیم کی نصاب کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔ اسکولوں میں میٹرک تک اسلامیات کی کتابوں میں آپ کے مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ زندگی بھر استقامت اور تسلسل کیساتھ دین متین اور ملک وملت کی خدمات سرانجام دینے کے بعد آپ مورخہ 29 دسمبر 2000ء بروز جمعۃ المبارک عیدالفطر کے دوسرے دن بوقت نماز عصر 63 برس کی مسنون زندگی گزارنے کے بعد انتقال فرما گئے ۔ آپ کی نماز جنازہ یادگار اسلاف فضیلۃ الشیخ حضرت اقدس مولانا سید انوار حسین المعروف سید نفیس احسینی شاہ صاحب نے پڑھائی۔ نماز جنازہ فیصل آباد میں واقع آپ کی رہائش گاہ کے سامنے والی وسیع و عریض قاسمی پارک میں ادا کی گئی جب آپ کا جنازہ اٹھایا گیا تو ہزاروں لوگوں کی آنکھیں اشکبار تھیں اور لوگ حضرت مولانامحمد ضیا القاسمی کی ایک ایک صفت اور خداداد اوصاف کے تذکروں سے اپنے مشام جاں نہال کر رہے تھے۔ جامعہ قاسمیہ فیصل آباد کی مٹی کو آپ کی تربت بنے کا شرف حاصل ہے۔ آپ کی وفات کے بعد آپ کے قائم کردہ یادگار مراکز دینیہ گول جامع مسجد اور جامعہ قاسمیہ کو ری ڈیزائن کر کے ایک تیسرے ادارو" قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز برائے خواتین " کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ ختم نبوت کورسز اور سیمینارز کو جاری رکھنے کیلئے گول جامع مسجد سے متصل " ختم نبوت اسلامک ریسرچ" کے نام سے ایک سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے جس کا سنگ بنیاد شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا رحمہ اللہ کے خلیفہ مجاز فضیلۃ الشیخ مولا نا عبدالحفیظ المکی نے مورخہ 4 ستمبر 2015 کو رکھا ۔ اسی طرح چوتھا ادارہ بیا د حضرت مولانا محمد ضیا القائمی ختم نبوت اسلامک ریسرچ سینٹر کینال روڈ لاہور بھی قائم کیا گیا ہے ۔ جس کا افتتاح مورخہ 14 مارچ 2023 کو علماء کرام و مشائخ عظام کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی میں کیا گیا۔ حضرت مولانا محمد ضیا القائمی کے یادگار دینی اداروں اور ان کی بے مثال روشن خدمات کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ آپ کا شمار بلاشبہ انہیں عظیم لوگوں میں ہوتا ہے جو مرحوم ہو کر امر ہو جاتے ہیں کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے۔

میں مر کے بزم وفا میں آج بھی زندہ ہوں
تلاش کر مری محفل مرا مزار نہ پوچھ

اندرون و بیرون ممالک سے حضرت کے ساتھ محبت کرنے والے حلقہ احباب کے تقاضے کے پیش نظر حضرت " کے نام پر ویٹ سائٹ قائم کر دی گئی ہے جس میں حضرت کے آڈیو، ویڈیو بیانات، جامعہ قاسمیہ، جامع مسجد گول ، قاسمیہ کالج آف کامرس اینڈ سائنسز فار وویمن، ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر فیصل آباد ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر لاہور ( خطبات قائمی ) ( میرے دور کے علماء اور مشائخ جنہیں میں نے قریب سے دیکھا ) ( تحریک تحفظ ختم نبوت اور مولانا محمد ضیاء القائمی ) ( تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت اور مولانا محمد ضیاء القائی ) ( مولانا محمد ضیاء القاسمی علماء اور مشائخ کی نظر میں) (سوانح حیات حضرت مولانا محمد ضیاء القاسمی ) ( رسائل قائمی ) ( خطبہ جمعہ مع عیدین و نکاح پسند فرموده ،حضرت مولانامحمد ضیاء القاسمی ) ( مضامین قاسمی ) کو شامل کر دیا گیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ہمیشہ دینی محنت اور ولولے سے سرشار رکھے اور حضرت کی دینی امانت کو زیادہ سے زیادہ منصہ شہود پر لانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی
جانشین : حضرت مولا نا محمد ضیاء القاسمی
چیئر مین : مرکزی علماء کونسل پاکستان سیکرٹری جنرل انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان

Choose Your Color